پشتون قوم پرستی کی سیاست کرنیوالوں نے نظریات اور اصولوں کی سیاست کو دفن کرکے مفادات کی سیاست کو فروغ دیا،ملک عبدالباری خان کاکڑ

جمعرات 24 مئی 2018 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء ممتاز قبائلی شخصیت ملک عبدالباری خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتون قوم پرستی کی سیاست کرنے والوں نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران نظریات اور اصولوں کی سیاست کو دفن کرکے مفادات کی سیاست کو فروغ دیا اور عام پشتون کے ووٹ کا سودا کرکے وفاق میں بیٹھی کاروباری سیاسی شخصیات کے دست راست بن گئے ان کے دور حکومت میں میرٹ کی پامالی اور بد عنوانی کی وہ نئی داستانیں معروض وجود میں آئیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی پشتونوں کا سودا کرکے مالی مفادات کا سودا کرنے والے پشتون دشمن بے ضمیر عناصر آج اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے بلوچ پشتون سمیت بلوچستان کے عوام کی نمائندہ جماعت بی اے پی پر تنقید کررہے ہیں جو باعث مذمت عمل ہے پشتون قوم پرست جماعت مکافات عمل کا شکار ہے جو انہوں نے بویا آج وہ کاٹ رہے ہیں جبکہ آئندہ عام انتخابات میں شکست فاش ان کا مقدر بنے گی اسی بوکھلاہٹ میں اس جماعت کے بدہواس اراکین اسمبلی کبھی اسپیکر کی کرسی پر براجمان ہوجاتے ہیں تو کبھی تہذیب سے مبرا غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہیں اور ہوش آنے پر معافی تلافی کے لیے پاوں پکڑ لیتے ہیں اب ان کے دن گنے جاچکے ہیں اور عبرت ناک شکست ان کا مقدر ٹہر چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی اے پی سیکریٹریٹ میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ملک عبدالباری خان کاکڑ نے کہا کہ بی اے پی سے متعلق پشتون قوم پرست جماعت کے رکن اسمبلی کا بیان بوکھلاہٹ کا نتیجا ہے جمہوری عمل کے ذریعے بلوچستان حکومت کی تبدیلی کے باعث ان سے محکمے چھن گئے اور لوٹ مار کا گرم بازار مند پڑ گیا اچانک دکانداری کی اس بندش سے ان کے بعض بینیفشری ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں دوسری جانب پشتونوں کی فلاح کے لئے کوئی قابل ذکر اقدامات نہ کرنے کے باعث یہ افراد پشتونوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے آئندہ عام انتخابات میں اپنی شکست فاش کی خفتگی کو چھپانے کے لیے عوام کی نمائندہ جماعت پر الزامات عائد کرکے اپنی گلو خلاصی کرنا چاہتے ہیں جو کسی بھی طرح ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لوٹ مار کے علاوہ قومی سلامتی پر اس جماعت کے ذمہ داران نے انتہائی شرمناک موقف اختیار کیا ہر محب وطن فرد کے لیے باعث تشویش ہے ایسی حرکتیں نہ صرف ان کی اپنی ہزیمت کا باعث بنیں بلکہ اس سے عام فرد نے بھی نفرت کا اظہار کرکے ان کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی انہوں نیکہا کہ کہ بلوچستان عوامی پارٹی رواداری اور شائستگی کی امین ہے تاہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا بہتر طور پر جانتے ہیں اور اگر پشتون قوم پرست جماعت کے اراکین نے ایسے نفرت آمیز بیانات کا سلسلہ جاری رکھا تو ان کی بدعنوانی کے کچے چٹھے عوام کے سامنے کھول کر رکھ دیں گے اور پھر عوام فیصلہ کرنے کے مجاز ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :