سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے فرانسیسی عسکریت پسند کو گرفتار کر لیا

جمعہ 25 مئی 2018 11:50

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) شمالی شام میں سرگرم سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے فرانسیسی عسکریت پسند ایڈریان جوئہال عرف ابو اسامہ الفرانسی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ایس ڈی ایف کے خفیہ شعبے کے اراکین نے ایک آپریشن کے دوران اِس فرانسیسی شخص کو حراست میں لیا ۔عسکریت پسند تنظیم داعش میں ایڈریان جوئیہال کو انتہائی خطرناک عسکریت پسندوں گروہ میں شمار کیا جاتا تھا۔ وہ اپنی بیوی کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے۔ اب تک سیرین ڈیموکریٹک فورسز درجنوں فرانسیسی عسکریت پسندوں کو حراست میں لے چکی ہے۔