امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملاقات کی منسوخی کے باوجود شمالی کوریا امریکا کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار

جمعہ 25 مئی 2018 12:44

پیانگ ینگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کم جونگ سے مجوزہ ملاقات کی منسوخی کے باوجود امریکا کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیانگ ینگ حکومت اپنے جوہری پروگرام کے معاملے میں ’ٹرمپ فارمولے‘ کی امید رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مراسلے کے ذریعے کم جونگ اٴْن کے ساتھ مجوزہ ملاقات کی منسوخی کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :