سفر اور آئوٹ ڈور عکسبندی کے باعث اپنی جلد کی بہت زیادہ حفاظت کرنا شروع کر دی ہے، سونو سود

جمعہ 25 مئی 2018 13:25

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سونو سود نے کہا ہے کہ انہوں نے بہت زیادہ سفر اور آئوٹ ڈور عکسبندی کے باعث اپنی جلد کی بہت زیادہ حفاظت کرنا شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سونو سود نے کہا ہے کہ بطور اداکار یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنی اور اپنی جلد کی حفاظت کریں اور آئوٹ ڈور عکسبندی کے دوران جلد کو سن برن اور جلن کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث اب میں نے بھی جلد کی بہت زیادہ حفاظت کرنا شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے صرف خواتین کے لئے سیلونز ہوتے تھے لیکن اب وقت بدل گیا ہے اب مردوں کے لئے بھی سیلونز بن گئے ہیں جہاں مرد اپنی جلد کی دیکھ بھال اور اپنے اندر بہتری لانے کے لئے سیلونز کا رخ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :