بنگلہ دیش کی کالی چائے کے نرخ بڑھ گئے

جمعہ 25 مئی 2018 14:16

بنگلہ دیش کی کالی چائے کے نرخ بڑھ گئے
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بنگلہ دیش کی کالی چائے کے نرخ بڑھ گئے جس کی وجہ معیاری کالی چائے کی طلب میں اضافہ ہے،بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں چائے کی ہفتہ وار نیلامی میں چائے کی اوسط قیمت 223.71ٹکا(2.6 ڈالر)فی کلو گرام رہی جو کہ گزشتہ ہفتے سریمنگل شہر کی نیلامی میں 216.14 ٹکا پر تھی۔

(جاری ہے)

بنگلہ نیشنل بروکرز کے مطابق نیلامی میں کل 1.27 ملین کلو گرام چائے رکھی گئی جس میں سے 1.8 فیصد فروخت ہونے سے بچ گئی۔کم بارشون کی وجہ سے 2017 میں بنگلہ دیش کی کالی چائے کی پیداوار میں 79 ملین کلو گرام کی کمی آئی ہے جو 2016 میں ریکارڈ 85 ملین کلو گرام پر تھی۔

متعلقہ عنوان :