ربڑ کے نرخ کم ہو گئے

جمعہ 25 مئی 2018 14:16

ربڑ کے نرخ کم ہو گئے
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء)ایشیائی ربڑ کے نرخ کم ہو گئے جس کی وجہ امریکا اور جاپان کی سیاسی صورتحال ہے۔ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج(ٹوکام) میں ماہ اکتوبر کے لئے خام ربڑ کی سپلائی 2.7 ین کی کمی کے ساتھ 193.8ین(1.77ڈالر)فی کلو گرام طے پائی۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچرز ایکس چینج میں ستمبر کے لئے ربڑ کی سپلائی 150یو ان کی کمی کے ساتھ 11,855یوان(1,856ڈالر)فی ٹن طے پائی۔سنگا پور کی سی کام ایکسچینج میں جون کے لئے ربڑ کے نرخ 144.0یوایس سینٹ فی کلو گرام پر بند ہوئے۔