کینیڈا،ریستوران میں بم دھماکے میں کم سے کم ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے

جمعہ 25 مئی 2018 15:43

ٹورنٹو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) کینیڈا کے صدر مقام ٹورنٹو کے نواحی علاقے میساساگوا کے ایک ریستوران میں بم دھماکے میں کم سے کم ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکا مقامی وقت رات 10:30 بجے ہوا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہستپال منتقل کیا گیا جہاں تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق دو نامعلوم افراد ریستوران میں داخل ہوئے اور بم لگانے کے بعد رفوچکر ہو گئے۔ دھماکے سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے پولیس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ دھماکے میں مضروبین کو متعدد زخم آئے تاہم ان کی نوعیت اور شدت سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ مزید بتایا گیا کہ دو مشکوک افراد ریستوان میں داخل ہوئے اور انہوں نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے ریستوان کو اڑا دیا اور رفوچکر ہو گئے۔فوری طور پر کسی بھی شدت پسند تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔