شہدا ء پولیس کے لواحقین میں نقدی ، راشن وتحائف تقسیم

جمعہ 25 مئی 2018 15:50

سرگودھا۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) آرپی او ڈاکٹر اختر عباس نے سرگودھا پولیس کے شہداء کے خاندانوں میں عیدالفطر کے سلسلہ میں نقد رقوم، راشن وتحائف کمیٹی روم آرپی او آفس میں تقسیم کئے، آرپی او نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرگودھا پولیس کے 33 شہداء نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ، یہ شہداء ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ، شہداء کی فیملی میں کسی قسم کاکوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کسی بھی وقت مجھ سے مل سکتے ہیں اور میں اس کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا ، تحائف وصول کرنے والوں میں شہداء سب انسپکٹر اشفاق احمد، ہیڈکانسٹیبل اللہ بخش، عطاء شہید کانسٹیبل ، ساجد شہید کانسٹیبل، عابد رشید اور کانسٹیبل اصغرحیات کی فیملی شامل تھیں، اس موقع پر ڈی پی او سہیل چوہدری بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :