کراچی ،باران رحمت کیلئے نماز استسقاء مفتی مبارک عباسی کی امامت میں ادا کی جائے گی

جمعہ 25 مئی 2018 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) باران رحمت کیلئے ٹی ایل پی کراچی کی اپیل پر شہر کی سینکڑوں مساجد میں توبہ استغفار کی اجتماعی مہم سے مساجد میں رقت انگیز مناظر،آہوں اور سیکوں کے ساتھ استغفار کی دعائوں سے ایک وجدانی روحانی ماحول شہر میں بن گیا،آج ہفتہ کو بعد نماز ظہر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں ٹی ایل پی کے تحت نماز استسقاء مفتی مبارک عباسی کی امامت میں ادا کی جائے گی،ٹی ایل پی کراچی نے شہریوں سے نماز استسقاء میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :