صوبہ بھر کے تعلیمی افسران کو تبدیل کرنیکا فیصلہ، حتمی فہرستیں مرتب کرلی گئیں

جمعہ 25 مئی 2018 17:26

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) صوبہ بھر کے تعلیمی افسران کو تبدیل کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا،اس ضمن میں حتمی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب بھرمیں تعینات 36 اضلاع کے چیف ایگزیکٹوآفیسرز ایجوکیشن ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈی پی آئی کالجز، ڈی پی آئی سکولز، ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو بھی تبدیل کردیا جائیگا، ذرائع نے اے پی پی کوبتایا ہے کہ انتظامی عہدوں پر تعینات پنجاب بھر کے ضلعی تعلیمی افسران کو سرکاری کالجز اور سکولز میں تعینات کیا جائیگا جہاں وہ درس وتدریس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور انکی جگہ پر نئے تجربہ کار افسران تعینات کئے جائیں گے، ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں انتظامی عہدوں پر ان نئے افسران کو تعینات کیا جائیگا جنہوں نے قبل ازیں بطور ایڈمنسٹریٹو ان آسامیوں پر کام نہیں کیا، ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نئے تعینات ہونیوالے افسران آئندہ عام انتخابات تک اپنی ذمہ داریاں پر کام سرانجام دیں گے ، نئی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن 31 مئی کے بعد جاری کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :