آئینی ترمیم سے ملک کے تمام علاقوں کے لوگ برابر آ گئے ہیں، سینیٹر مشاہد اللہ خان

جمعہ مئی 17:30

آئینی ترمیم سے ملک کے تمام علاقوں کے لوگ برابر آ گئے ہیں، سینیٹر مشاہد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد الله خان نے فاٹا انضمام بل کی منظوری پر وزیراعظم،، حکومت اور سینیٹ کے تمام ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج اس آئینی ترمیم سے ملک کے تمام علاقوں کے لوگ برابر آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں 31 ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور ارکان کی طرف سے اس معاملے پر اظہار خیال کے بعد بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی بل کی حمایت یا مخالفت کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔

یہ بل پسماندہ علاقے کے لئے ہے جو بہت سے مسائل کا شکار ہو چکا تھا۔ آج اس آئینی ترمیم سے ملک کے تمام علاقوں کے لوگ برابر آ گئے ہیں اور تفاوت ختم ہو گیا ہے۔ یہ تمام ایوان مبارکباد کا مستحق ہے اور حکومت بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔ وزیراعظم کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :