پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,504 کی سطح پر بند

جمعہ 25 مئی 2018 18:13

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,504 کی سطح پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,504 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 7.894 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 14,430 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.772 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت1.627بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.616 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 796.115 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت359.868 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت351.932 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 165.777 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت68.904ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت53.177ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 51.071 ملین روپے اور ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت30.855 ملین روپے رہی۔

اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 68لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت43.514 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :