نیب خیبر پختونخوا نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر مختلف محکموں کے افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

جمعہ 25 مئی 2018 19:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) نیب خیبر پختونخوا نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر مختلف محکموں کے افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ۔نیب ریجنل بورڈ کے اجلاس ڈی جی فرمان اللہ کی صدرات میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت افسران کے خلاف اختیارات کے ناجائزاستعمال پرانکوائری کی منظوری گئی ۔ افسرا ن پر مردان کمپلیکس ہسپتال کے ڈائریکٹر کی غیرقانونی بھرتی کرنے کا الزام ہے ۔

(جاری ہے)

پبلک سروس کمیشن کے افسران کے خلاف بھرتی کے امتحان میں کرپشن پر انکوائری کی منظوری دی گئی۔ افسران نے ٹی ایم اے کی چالیس پوسٹوں میں مبینہ طور پر کرپشن کا الزام ہے۔محکمہ معدنیات کے افسران کے من پسند افراد کو غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزام پر تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔ قانون کے برعکس زمیں لیز پر دینے پر جی ڈی اے کے افسران کے گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :