ْکینیڈا،دھماکوں سے لرز اٹھا،ریستوران دھماکے میں 2افراد ہلاک،15افرادزخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

جمعہ 25 مئی 2018 20:24

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) کینیڈا کا داراحکومت ٹورنٹو کا نواحی علاقہ دھماکوں سے لرز اٹھا، ریستوران دھماکے میں 2افراد ہلاک اور 15افراد شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کی حالت تشویشناک اورہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقکینیڈا کے صدر مقام ٹورنٹو کے نواحی علاقے میساساگوا کے ایک ریستوران میں جمعرات کی شب بم دھماکے میں کم سے کم ایک درجن سے زاید افراد زخمی ہو گئے۔

سی ٹی وی ڈاٹ کام کے مطابق دھماکا مقامی وقت رات 10:30 بجے ہوا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہستپال منتقل کیا گیا جہاں تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق دو نامعلوم افراد ریستوران میں داخل ہوئے اور بم لگانے کے بعد رفوچکر ہو گئے۔

(جاری ہے)

دھماکے سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئیپیل ریجنل پولیس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ دھماکے میں مضروبین کو متعدد زخم آئے تاہم ان کی نوعیت اور شدت سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

مزید بتایا گیا کہ دو مشکوک افراد ریستوان میں داخل ہوئے اور انہوں نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے ریستوان کو اڑا دیا اور رفوچکر ہو گئے۔فوری طور پر کسی بھی شدت پسند تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔