جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم , فائرنگ کے نتیجے میں 7افراد زخمی‘ اہل علاقہ کا احتجاج سڑک بند کردی

جمعہ 25 مئی 2018 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) لاہور کے علاقہ سگیاں روڈ پر جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 7افراد زخمی‘ اہل علاقہ نے احتجاج سڑک بند کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سگیاں روڈ پر دو گروپس جائیداد کو لے کر ایک دوسرے ٹوٹ پڑے، ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے وار سیحملہ کیا پھر ایک گروپ نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ حملہ آور گروپ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی ہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیاپولیس کے آنے پر تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا تصادم کے بعد سڑک پر پڑے تمام زخمیوں نے سگیاں روڈ بلاک کر کے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری تک سڑک بند رکھنے کی دھمکی دے دی۔