کینٹ ، ٹائون اور نواب پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار

جمعہ 25 مئی 2018 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر کینٹ ، ٹائون اور نواب پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور ملزمان گرفتارکر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کینٹ فہیم ممتاز نے گزشتہ روز کینٹ کے علاقے مریالی میں سرچ آپریشن کے دوران میں 6ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن 3پسٹل،1چاقو اور20کارتوس برآمد کر کے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

اسی طرح ایس ایچ او ڈیرہ ٹاؤن محمد عدنان نے بدوران چھاپہ زنی مشہور زمانہ منشیات فروش محمد عارف ولد محمد جان سکنہ ظفر آباد کے قبضہ سے 1030گرام چرس،440گرام ہیروئین،1پسٹل 30 بور اور 25 کارتوس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ایس ایچ او نواب خان منہاج سکندر نے مخبر کی اطلاع پر بدوران چھاپہ زنی مقدمہ نمبر 137 جرم 324 /34 کے مجرم اشتہاری نجیب اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ پنیالہ کو آلہ ضرر پسٹل بمعہ کارتوس گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :