حیدرآباد پولیس کی ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف کارروائی‘ 20 سے نوجوان گرفتار، 60 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں

جمعہ 25 مئی 2018 22:00

حیدرآباد25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) حیدرآباد پولیس کی ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف کارروائی‘ 20 سے نوجوانوں کو حراست میں لے کر 60 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں‘ حیدرآباد پولیس نے رمضان المبارک میں سحری کے بعد ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف لطیف آباد فلائی اوور پر کارروائی کی‘ اس دوران پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 20 نوجوانوں کو حراست میں لے کر 60 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں‘ پولیس ترجمان کے مطابق بعض نوجوانوں کے والدین کے بروقت پہنچ جانے اور تحریری یقین دہانی کے بعد اُنہیں چھوڑ دیا گیا‘ ترجمان کے مطابق 60 موٹر سائیکلوں کو دفعہ 550 کے تحت پا بند کیا گیا ہے‘رمضان المبارک میں نوجوانوں کی جانب سے سحری کے بعد ون ویلنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے حادثات رونماء ہوتے ہیں جن کی روک تھام کے لئے پولیس کی جانب سے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :