پاکستان نے روس کو آلوکی برآمد سی70 کروڑ روپے زرمبادلہ حاصل کیا

جمعہ 25 مئی 2018 22:20

پاکستان نے روس کو آلوکی برآمد سی70 کروڑ روپے زرمبادلہ حاصل کیا
لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان اور روس کے مابین تجارتی رابطوں کے تحت آلو کی برآمد کے عوض پاکستان کو 70 کروڑ روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوا ہے جبکہ آئندہ چند روزتک اس میں اضافہ کا امکان موجود ہے۔ذرائع کے مطابق اب تک 25 ہزارمیٹرک ٹن آلو روس کو بھیجا گیا ہے۔پوٹیٹو گروورز سوسائٹی کے مطابقصوبہ پنجاب میں سسٹ نیماٹوڈ سے پاک آلوکی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔

آلو پر حملہ آورسسٹ نیماٹوڈزکی موجودگی 65 ممالک میں رپورٹ کی گئی ہے جس میں پاکستان شامل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

محمد محمود،سیکرٹری زراعت پنجاب کی ہدایت پرحال ہی میں پوٹیٹو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ساہیوال نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے پلانٹ پتھالوجی شعبہ کے باہمی اشتراک سے آلو میں سسٹ نیما ٹوڈ کی موجودگی کا پتہ چلانے کیلئے ایک سروے کیاجس کے تحت پنجاب میں آلو کی کاشت کے مرکزی علاقہ جات(ساہیوال،اوکاڑہ اور پاکپتن کے اضلاع)سے 200 کاشتکاروںکے رقبہ جات سے آلو کی فصل کے کھیتوں سے زمین کے سیمپل لیے گئے اور انہیں آلو کے سسٹ نیما ٹوڈ کے لیے ٹیسٹ کیا گیا۔

البتہ کسی ایک سیمپل سے بھی اس کی موجودگی کی رپورٹ نہیں ملی ۔ اسی لئے پاکستان کے آلو کی مانگ بین الاقوامی سطح پر روزبروز بڑھ رہی ہے۔