ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں کسانوں کی نما ئند گی کو یقینی بنا یا جائے ،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 25 مئی 2018 22:45

وہاڑی۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پنجا ب حکو مت کے فروغ زراعت اقدا ما ت کے ثمر ات کسا نوں تک پہنچا نے کے لیے محکمہ زراعت اپنا کر دار مزید بہتر طور پر ادا کر ے یہ با ت انہوں نے ضلعی زرعی مشا ورتی کمیٹی اور ضلعی زرعی ٹا سک فورس کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں کسانوں کی نما ئند گی کو یقینی بنا یا جائے کیو نکہ حکو مت کی تمام تر زرعی پا لیسوں کا محور ومر کز کسان ہے جب تک کسان کو ساتھ لیکر نہیں چلیں گے پا لیسیوں کی کا میا بی ممکن نہیں ہو سکتی انہوں نے کہا کہ کسانو ں کو رجسٹریشن ، کسان کا رڈ کی اہمیت با رے آگا ہی دینا اشد ضر وری ہے محکمہ زراعت اس حو الہ سے اپنی حکمت عملی میں مز ید بہتری لا ئے انہوں نے کہا کہ کپا س کی کا شت کے رقبہ میں اضافہ محکمہ زراعت کی محنت کا مظہر ہے تا ہم فصل کی مینجمنٹ کے لیے کسان کو جد ید معلو ما ت کی فراہمی ایک ضر وری عمل ہے اس حو الہ سے فارمر ٹر یننگ پر وگر ام کو تیز کیا جا ئے اجلاس کو بتا یا گیا کہ ضلع بھرمیں 5لاکھ ایکٹر رقبہ پر کپا س کے کا شت کے ہدف میں سی4 لاکھ13ہزار ایکٹر پر کپاس کا شت کی جا چکی ہے اس وقت جنو ب مغرب کی طر ف سے چلنے والی دکھن کی گرم اور خشک صحر ائی ہو ا سے نقصا ن دہ کیٹروں کا قدرتی کنٹرول ہو رہا ہے اور فصل پر اچھے اثرات مر تب ہو ں گے اجلاس کو بتا یا گیا کہ کما د کی کا شت کے رقبہ میں نما یاں کمی واقع ہوئی ہے البتہ مکئی کی فصل سا بقہ ادوار کی نسبت زیادہ رقبہ پر کا شت کی گئی ہے اجلاس کو بتا یا گیا کہ کسانو ں کو زرعی قر ضوں کے اجر اء ،کھادوں پر سبسڈی اور جد ید زرعی معلو مات کی فراہمی میں معا ونت کی جارہی ہے اجلاس کو بتا یا گیا کہ نا قص اور غیر معیاری کھاد کے نمو نہ جات فیل ہو نے پر مقد ما ت درج کرائے جا چکے ہیں پو لیس کے پاس 18مقد مات زیر تفتیش ہیں جبکہ پو لیس کے نما ئندہ انسپکٹر سیکیورٹی ر انا ثاقب نے بتا یا کہ 17مقد مات کے چا لان عد التوں کو بھجو ائے جا چکے ہیںصر ف ایک مقد مہ زیر تفتیش ہے زرعی ادویات کی121نمو نے حاصل کئے گئے جن میں3فیل ہو نے پر مقد مات درج ہو چکے ہیں نا قص اور غیر معیاری زرعی ادویات بر آمد کی زرعی ادویات کی16مقد مات عدالتوں میں زیر التواء ہیں جبکہ 2مقد مات پو لیس کے پاس زیر تفتیش ہیں اجلاس میں اے ڈی سی آر رضوان محمود،اے ڈی سی جی ملک مشتاق حسین نائچ ، اے سی سید آصف حسین شاہ، اے سی بور یو الاراے تسلیم اختر، اے سی میلسی چوہدری عبدالغفار ، میاں آصف خو رشید،ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت خالد محمود ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت وہاڑی ، میلسی ، بو رے والا چو ہد ری الطا ف ،شیخ یسین ، اسما عیل وٹو، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پیسٹ وارننگ ڈاکٹر رمضان عا صی ، پیسٹی سائیڈ کمپنیوں کی طر ف سے شیخ نعیم پاشا، حافظ محمود احمد شاد، پیسٹی سا ئیڈ ڈیلر ایسو سی ایشن کے صدر اسلم سند ھو ،کسا نوں کے نما ئند ے چو ہد ری فیصل کمبوہ ، انسپکٹر سیکیو رٹی رانا ثاقب بھی شر یک تھے بعدازا ں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کے تدراک کے لئے پی بی روپس کی کسانو ں کو فراہمی کی قرعہ اندازی کی اور ہر تحصیل میں 50اایکٹر کے پلاٹ پر مو صول کر دہ درخواستوں میں سے تحصیل بو ریو الا سے غلام جہانگیر خان ، بنی احمد تحصیل وہاڑی سے اور محمد قاسم تحصیل میلسی سے قرعہ اندازی میں خو ش نصیب نام نکلے۔

متعلقہ عنوان :