دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے باعث دریا کے چینلز میں پانی کی فراہمی سے متعلق وارا بندی کا اعلان

جمعہ 25 مئی 2018 23:11

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) اپر پنیاری ڈویژن حیدرآباد کے ایگزیکٹیو انجینئر نے دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے باعث دریا کے چینلز میں پانی کی فراہمی سے متعلق وارا بندی کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

چینل ڈنو شاہ ایکس ریگیولیٹر میں پانی کی فراہمی26 سے 31 مئی 2018 تک جاری رہے گی ، چینل فال ریگیولیٹر میں پانی کی فراہمی31 مئی سے 5 جون تک ، چینل دڑوایکس ریگیولیٹر میں 5 سے 9 جون تک ، دڑو برانچ سسٹم میں9 سے 16 جون تک ، چینل دڑی ایکس ریگیولیٹر میں 16 سے 20 جون تک اور پنیاری برانچ سسٹم لوئر پنیاری ڈویزن سجاول چینل میں پانی کی فراہمی20 سے 27 جون تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :