سنگاپور کے مادام تسائو میوزیم میں بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کاجول کا مومی مجسمہ نصب

کاجول کے شوہر اداکار اجے دیوگن کا ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار

ہفتہ 26 مئی 2018 12:16

سنگاپور کے مادام تسائو میوزیم میں بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کاجول کا ..
سنگا پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) سنگاپور کے مادام تسائو میوزیم میں بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کاجول کا مومی مجسمہ نصب کردیا گیا جس کی رونمائی کاجول نے خود کی جبکہ اس موقع پر اٴْن کی بیٹی بھی اٴْن کے ساتھ تھی ۔اس موقع پر کاجول کے شوہر اداکار اجے دیوگن نے ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملئے خاموش کاجول سے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کاجول بالی ووڈ اداکاروں میں تیسری اداکارہ ہیں جنکا مومی مجسمہ سنگاپورکے مادام تسائوکی زینت بنے گا جبکہ اس سے قبل امیتابھ بچن،شاہ رٴْخ خان سمیت گاندھی اور نریندر مودی کا مومی مجسمہ بھی سنگاپور کے مادام تسائو میں نصب ہے ۔رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکاروں میں سلمان خان، ریتھک روشن، ایشوریہ رائے، کترینہ کیف ،مادھوری ڈکشٹ کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تسائو میوزیم جبکہ ورون دھون، پرابھاس اور انیل کپور کا مومی مجسمہ ہانگ کانگ کے مادام تسائو میوزیم میں نصب کیا جا چکا ہے۔