برازیلی شہر ساؤ پاؤلو میں ٹرکوں کی ہڑتال،

حکومت نے ایمرجنسی نافذ کردی ہڑتال کی وجہ سے قائم تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر ختم کردیاجائے،برازیلی صدرکا ملکی فوج کو حکم

ہفتہ 26 مئی 2018 12:42

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) برازیلی حکومت نے اپنے مالیاتی مرکز کہلانے والے شہر ساؤ پاؤلو میں ٹرکوں کی ہڑتال کی وجہ سے ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے۔ اس شہر میں ٹرکوں کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہو گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہر میں نظام زندگی تقریباً مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ساؤ پاؤلو کے میئر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد نجی سامان کو ضبط بھی کیا جا سکے گا۔

اسی دوران برازیلی صدر مشیل تیمر نے ملکی فوج کو حکم دیا کہ ہڑتال کی وجہ سے قائم کردہ تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ دوسری جانب ایسے اطلاعات بھی ہیں کہ انتظامی حکام نے ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال میں شامل بعض گروپوں کے ساتھ کوئی ڈیل بھی طے کی لی ہے۔

متعلقہ عنوان :