روس ملائیشین ایم ایچ 17 کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرے، یورپی یونین

ہفتہ 26 مئی 2018 14:00

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) یورپی یونین اور مغربی دفاع اتحاد نیٹو نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2014ء میں مشرقی یوکرائن میں ملائیشین ایئرلائنز کی پرواز ایم ایچ 17 کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل بین الاقوامی تفتیش کاروں نے کہا تھا کہ اس طیارے کی تباہی روسی فوج کے ایک بریگیڈ کی جانب سے داغے جانے والے میزائل کے نتیجے میں ہوئی تھی۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین روس سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرے اور اس میں ملوث افراد کا احتساب کرنے میں مکمل تعاون کرے۔