یورپی یونین فلسطین میں این جی اوز کی مدد بند کرے، اسرائیل

متعدد اسرائیل مخالف غیرسرکاری تنظیمیں یورپی یونین سے مالی معاونت حاصل کر رہی ہیں،وزارت اسٹریٹیجک امور

ہفتہ 26 مئی 2018 14:00

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) اسرائیل نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں اور یورپی شہریوں کی ایک درجن سے زائد غیرسرکاری تنظیموں کی مدد بند کی جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی بیان میں کہاگیاکہ ان تنظیموں کی مالی امداد یورپی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کی اسٹریٹیجک امور کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق متعدد غیرسرکاری تنظیمیں یورپی یونین سے مالی معاونت حاصل کر رہی ہیں، جب کہ ان کے اقدامات اسرائیل کے خلاف ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کا سرمایہ ان تنظیموں تک بھی پہنچ رہا ہے، جو مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط کی حامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :