خودکش حملوں کے بعد انڈونیشیا میں انسداد دہشت گردی کے لیے سخت قانون سازی

کسی مشتبہ دہشت گرد کو 21 روز تک حراست میں رکھا جا سکے گا پولیس مقدمہ بھی درج کر سکے گی،ملکی میڈیا

ہفتہ 26 مئی 2018 14:00

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) انڈونیشیا نے انسداد دہشت گردی کے لیے سخت قانون منظور کر لیا ہے۔ملکی میڈیا نے کہاکہ اس قانون کے مطابق کسی مشتبہ دہشت گرد کو 21 روز تک حراست میں رکھا جا سکے گا جب کہ پولیس ان افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کر سکے گی، جو کسی ملکی یا غیرملکی دہشت گرد تنظیم میں بھرتی ہو رہے ہوں۔

(جاری ہے)

یہ قانونی بل گزشتہ دو برس سے متعدد امور پر اختلافات کی وجہ سے پارلیمانی منظوری حاصل کرنے سے قاصر تھا۔ تاہم رواں ماہ ہونے والے پے در پے دہشت گردانہ حملوں کے بعد اس قانون کو منظور کر لیا گیا۔ رواں ماہ انڈونیشیا میں دو مختلف دہشت گردانہ واقعات میں 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ ان حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :