ٹرمپ،کِم جونگ کے درمیان ملاقات منسوخ ہونے پر مایوسی ہوئی،جاپانی وزیراعظم

ہفتہ 26 مئی 2018 15:34

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ شمالی کوریائی بحران کے خاتمے کیلئے کِم جونگ ان اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات ناگزیر ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاپانی وزیراعظم شینزوآبے نے روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ کے سالانہ اکنامک فورم سے خطاب کرتے 12 جون کی ٹرمپ اور کم جانگ ان کی ملاقات منسوخی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کے درمیان 12جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات اب ناگزیر ہو چکی ہے۔

امریکی صدر کی جانب سی12 جون کی میٹنگ کی منسوخی کے بعد شمالی کوریا نے امریکا کیساتھ مذاکرات پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے،جسے امریکی صدر نے ایک اچھا ردعمل قرار دیا ہے،شمالی کوریا کے مطابق خطے کے بحران کے لیے ٹرمپ فارمولے پر بحث کی جا سکتی ہے۔