ایشین ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم ملائیشیا روانہ

ٹورنامنٹ یکم سے گیارہ جون تک کوالالمپور میں کھیلا جائے گا،ایونٹ میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، تھائی لینڈ اور میزبان ملک ملائیشیا کی ٹیمیں شرکت کریں گی

ہفتہ 26 مئی 2018 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ایشیا ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے ملائیشیا روانہ ہوگئی،ٹورنامنٹ یکم سے گیارہ جون تک کوالالمپور میں کھیلا جائے گا،ایونٹ میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، تھائی لینڈ اور میزبان ملک ملائیشیا کی ٹیمیں شرکت کریں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ویمن کرکٹ ٹیم ایشیا ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے ملائیشیا روانہ ہوگئی ہے۔

جہاں قومی ٹیم کا پانچ روزہ تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔ ٹورنامنٹ یکم سے گیارہ جون تک کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، تھائی لینڈ اور میزبان ملک ملائیشیا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان کا بھارت سے میچ نو جون کو کھیلا جائے گا۔قومی ویمن ٹیم کے لئے سب سے مضبوط حریف بھارت ہے۔ کپتان بسمہ معروف نئی کھلاڑیوں کی شمولیت کے بعد ٹیم کو مضبوط قرار دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت تمام ٹیموں کو ہرانا ٹارگٹ ہے۔ایشین ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے روانگی سے قبل قومی ویمن ٹیم کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تین روزہ مختصر کیمپ لگایا گیا، اس سے پہلے تمام کھلاڑی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں مصروف تھیں۔