فاٹا انضمام کی31ویں آئینی ترمیم میں ملاکنڈ ڈویژن کی ٹیکس فری زون حیثیت کے خاتمے کی مذمت کرتے ہو ئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا ، انجمن تاجران مالاکنڈ ڈویژن

ہفتہ 26 مئی 2018 21:08

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) انجمن تاجران ملاکنڈ ڈویژن کے صدر حاجی شاکر اللہ خان نے فاٹا انضمام کی31ویں آئینی ترمیم میں ملاکنڈ ڈویژن کی ٹیکس فری زون حیثیت کے خاتمے کی مذمت کرتے ہو ئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے جبکہ ٹیکس استثنیٰ کو برقرار رکھنے کیلئے بھر پوراحتجاجی تحریک چلانے کافیصلہ کیا ہے پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے انھوں نے ملاکنڈ ڈویژن کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے ترمیم کی حمایت کو پورے علاقے اور قوم کے ساتھ کھلی دشمنی کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ ان کا کردار آستین کے سانپ جیساہے حاجی شاکر اللہ نے کہاکہ ہر قسم کے ٹیکس سے چھوٹ ڈویژن کے ساتوں اضلاع کی ایک کروڑ آبادی کی زند گی و موت کا مسئلہ ہے اور یہ حیثیت ہمیں کسی نے تحفہ میں نہیں دی بلکہ یہاں کی غربت پسماندگی بے روزگاری کے مارے شہروں کا آئینی اور قانو نی حق ہے جبکہ دوسری جانب دہشت گردی سیلاب اور زلزلے سے متاثر ہ عوام خصوصا تاجر برداری کسی بھی صورت میں اپنی فری ٹیکس زون کی پوزیشن کے خاتمے کیلئے تیار نہیں ہے انھوں نے قومی اسمبلی و سینٹ میں فاٹا انضمام کی آڑ میں ملاکنڈ ڈویژن کی مخصو ص آئینی حیثیت کے خاتمے کے موقع پر ڈویژن بھر پارلیمنٹرین کے مجر مانہ کردار کو نا قابل معافی جرم قرار دیا اور خد شہ ظاہر کیا اس سلسلے میں انھوں نے کروڑوں روپے وصول کئے انھوں نے صوبائی اسمبلی میں ملاکنڈ ڈویژن کے اراکین سے اپیل کہ کہ وہ اس بارے ہوش کے ناخن لیں اور آنکھیں بند کر کے فاٹا انضمام کی منظوری نہ دیں بلکہ اپنی فری ٹیکس زون کی حیثیت برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ورنہ تاریخ نہیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی انھوں نے کہاکہ اس سلسلے میں اراکین اسمبلی مختلف اضلاع کی تاجر تنظیموںسے رابطوں کا سلسلہ جبکہ مساجد میں رابط عوام مہم شروع کر دی گئی ہے عنقریب آل پارٹی کانفرنس بھی طلب کی جارہی ہے تاکہ مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جا سکے انھوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی عوام نے کسٹم ایکٹ اور ملاکنڈ لیویز کے خاتمے کے خلاف تاریخی جدوجہد کی اور اس کا نفاذ ناکام بنا دیا تھا اور اب ایک دفعہ پھرعوام اور تا جر برادری اپنے اتحاد و اتفاق کے ذریعے اس گہری سازش کو ناکام بنادیں گے انھوں نے ڈویژ ن بھر کے اضلاع کے تاجر برادری کے صدر سے اس سلسلے میں عوامی رابطے تیز کرنیکی ہدایت کی ۔