ام المئومنین حضرت سیدہ خدیجةالکبری ؓ نے اسلام کے لئے جوگرانقدر خدمات سرانجام دیں وہ اسلامی تاریخ کا ایک زریں باب ہے، جماعت الصفہ پاکستان

ہفتہ 26 مئی 2018 21:22

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی نے کہا ہے کہ ام المئومنین حضرت سیدہ خدیجةالکبری ؓ نے اسلام کے لئے جوگرانقدر خدمات سرانجام دیں وہ اسلامی تاریخ کا ایک زریں باب ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یہاں یوم حضرت سیدہ خدیجة الکبری ؓ کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سیدہ ؓؓ نے اسلام کے مشکل ترین دور میں حضورنبی کریم ؓپر اپنی ہر چیز قربان کرکے ثابت کردیا کہ محبت رسولﷺ میں کھو جانا ہی ایمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ آج مسلم خواتین اسلامی تعلیمات سے دور ہوتی چلی جارہی ہیں جس کی وجہ سے گھروں سے سکون اٹھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم حضورنبی کریمﷺ کے اسوہ حسنہ کو مینارہ نور بناکر اپنی زندگیوںمیں انقلاب نہیں لائیں گے ۔اسوقت تک ہم دینا و آخرت میں سرخرو نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :