کوئٹہ ، رمضان المبارک میں پانی کی عدم فراہمی سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا

00 روپے میں پرائیویٹ ٹینکر سے پانی خریدنے پر مجبور

ہفتہ 26 مئی 2018 21:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پانی کی عدم فراہمی سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ریلوے کالونی، بیل احاطہ اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے مکین 1500 روپے میں پرائیویٹ ٹینکر سے پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہے ایک ماہ میں متعدد بار ٹیوب ویل کا خراب ہونا سوالیہ نشان ہے ارباب اختیار اس کا نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ریلوے کالونی، بیل احاطہ سمیت ملحقہ علاقوں میں گزشتہ دس روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے متعدد بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا تا حال اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی علاقے کا ٹیوب ویل ایک ماہ میں تقریبا تین بار خراب ہو تا ہے جو سوالیہ نشان ہے ریلوے حکام اور متعلقہ ارباب اختیار کی خاموشی باعث تشویش ہے علاقہ مکین ٹینکر ما فیا کے رحم وکرم پر ہے ٹینکر ما فیا کی چاندی ہو گئی ہے کیونکہ پرائیویٹ ٹینکر 12 سی1500 روپے سے پانی فراہم کر کے شہریوں کو لوٹ رہا ہے علاقہ مکینوں نے ڈی ایس ریلوے اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ٹیوب ویل کو فوری طور پر درست کر کے لو گوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔