جیکب آباد: سکھر ٹریول کمپنی کا قیام دفتر کا افتتاح عمرے اور ترکی ٹور کے پیکج کااعلان

ہفتہ مئی 22:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) جیکب آبادمیں سکھر ٹریول کمپنی کا قیام دفتر کا افتتاح عمرے اور ترکی ٹور کے پیکج کااعلان بہترین سروس کی بدولت آج سکھر کے بعد جیکب آبادمیںبرانچ قائم کی ہے :سی ای اوفیصل عزیزجتوئی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں سکھر ٹریول کمپنی کاقیام کیاگیاہے قائد اعظم روڈ پر کمپنی کے دفتر کاافتتاح اسسٹنٹ ڈائریکٹرپلاننگ ابوبکر سدھایو کمپنی کے سی ای او فیصل عزیز جتوئی نے کیا اس موقع پر حشمت بروہی ،احمد علی ،محمد آصف لاشاری ،فتح چند وادھوانی ودیگر موجودتھے افتتاح کے موقع پر افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا جس میں مختلف مکتبہ فکرکی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر فیصل عزیز جتوئی نے عمرہ اور ترکی ٹورکے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ عید کے بعد 20روزہ عمرہ پیکج 80ہزار میں اور ترکی کا ٹوئر جو کہ پانچ رو زکا ہوگا ایک لاکھ میں کرایاجائے گا انہوںنے کہاکہ بہترین سروس کی وجہ سے آج ہم جیکب آبادمیں سکھر ٹریول کمپنی کی برانچ کھول رہے ہیں جیکب آبادوگردونواح سمیت بلوچستان کے لوگوں کو عمرہ ،،حج سمیت بیرون ملک ٹوئر کے سستے اور معیاری پیکج دیں گے ۔

#