کھلاڑی اورمداری جتنی چاہیں سازشیں کرلیںعوام نوازشریف کیساتھ ہیں ،بلال بھٹی

ہفتہ 26 مئی 2018 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ پی پی164بلال علی بھٹی نے کہا ہے کہ کھلاڑی اورمداری جتنی چاہیں سازشیں کرلیںعوام نوازشریف کیساتھ ہیں ، میاں نواز شریف کے ہاتھ اوردامن صاف ہیں کرپشن کرتے توآج ملک ترقی کے راستے پرگامزن نہ ہوتا،تبدیلی کے جھوٹے دعووں سے باشعورعوام کو دھوکے میں نہیں رکھاجاسکتا،عوام جانتے ہیں کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔

(جاری ہے)

وہ پارٹی کی مرکزی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگوکر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت ہیں،کھلاڑی اورمداری جتنی چاہیں سازشیں کرلیںعوام نوازشریف کے ساتھ ہیں ۔اللہ کے فضل وکرم سے پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملک کی سب سے مقبول جماعت ہے۔الیکشن2018ء کے نتائج تمام سازشی عناصرکی آخری ہچکی ثابت ہونگے اورپاکستان مسلم لیگ ن وفاق اورچاروں صوبوں میں حکومت بنا کرملک دشمن ایجنڈے کوعبرناک شکست سے دوچارکرے گی ۔