خلیج کی عرب ریاستوں کا سفارتی بحران افریقہ میں امن و استحکام کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا‘ یورپی یونین

ہفتہ 26 مئی 2018 23:40

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) یورپی یونین کے خصوصی مندوب نے متنبہ کیا ہے کہ خلیج کی عرب ریاستوں کا سفارتی بحران مشرقی افریقہ اور خاص طور پر قرنِ افریقہ میں امن و استحکام کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس خطے کے لیے یورپی یونین کے خصوصی مندوب الیگزانڈر رونڈوس کے مطابق اس بحران سے قرن افریقہ میں امن کوششوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔