اٹلی کے نامزد وزیراعظم جوزف کونتے کو کابینہ کی تشکیل میں بعض مشکلات کا سامنا

ہفتہ 26 مئی 2018 23:40

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) اٹلی کے نامزد وزیراعظم جوزف کونتے کو کابینہ کی تشکیل میں بعض مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ وہ ابھی تک اقتصادیات کے وزیر کے انتخاب پر شش و پنج میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

اٹلی میں قائم ہونے والی دائیں بازو کی مخلوط حکومت میں شامل لیگ اور فائیو اسٹار 81 برس کے ماہر اقتصادیات پاؤلو ساوونا کو اس منصب پر چاہتے ہیں لیکن اطالوی صدر اٴْن کے حق میں نہیں۔ دائیں بازو کی سیاسی جماعت لیگ کے سربراہ ماتیو سالوینی نے صدر کی جانب سے ساوونا کی تعیناتی کو ویٹو کرنے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :