شمالی اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کی اچانک ملاقات

اتوار 27 مئی 2018 09:30

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اٴْن کے درمیان غیراعلانیہ ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے سرحدی علاقے میں ہونے والی اس ملاقات میں کم جونگ اٴْن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ ملاقات کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔ ایک ماہ میں یہ دوسرا موقع ہے جب دونوں کوریائی ریاستوں کے رہنما ملے ہیں۔ اس حوالے سے ملاقات کی تفصیلات آج جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :