ملک بھر میں یوم تکبیرآج منایا جائے گا

اتوار 27 مئی 2018 11:30

لاہور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام آج28 مئی بروزپیر کو یوم تکبیر بھر پور طریقے سے منایاجائیگا جبکہ یوم تکبیر کی20 ویں سالگرہ کے موقع پر خصو صی سیمینارز منعقد کئے جائیں گے اور مسلم لیگ (ن) کے قائد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جنہوں نے 28 مئی 1998ء کو پاکستان کو امت مسلمہ کی پہلی اور عالم اقوام کی ساتویں ایٹمی قوت بنا دیا۔

(جاری ہے)

آج پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی 20 ویں سالگرہ کے کیک بھی کاٹے جائیں گے اور ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی کر کے پاکستان کی سلامتی و استحکام ،قومی فلاح، عوامی خوشحالی، بیروزگاری، غربت، کے خاتمہ کی خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :