غزہ کی پٹی میں اسلامی جہادی چوکی پر اسرائیلی ٹینک کا حملہ، 2 فلسطینی شہید

اتوار 27 مئی 2018 14:00

غزہ شہر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں اسلامی جہادی چوکی پر اسرائیلی ٹینک کے حملے کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے ۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں 25 سالہ حسین العمور اور عبدالحکیم النقا شامل ہیں ۔ وزارت صحت کے مطابق 2 فلسطینیوں کی شہادت کا یہ واقعہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفاہ میں پیش آیا جہاں اسرائیلی ٹینک نے فلطسینی مشاہداتی چوکی پر فائر کیا ۔

متعلقہ عنوان :