یوگنڈا میں بس ٹریکٹرکے بعد ٹرک سے جاٹکرائی،16بچوں سمیت 48ہلاک

ٹریکٹر بغیر ہیڈ لائٹس روڈ پر تھا،بس ڈرائیورکو اندازہ نہ ہوسکا،کئی زخمیوں کی حالت نازک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

اتوار 27 مئی 2018 14:00

کمپالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) افریقی ملک یوگنڈا میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں سولہ بچوں سمیت کم از کم اڑتالیس افراد ہلاک ہو گئے ۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثے میں ایک مسافر بردار بس پہلے ایک ٹریکٹر سے ٹکرائی اور پھر ایک ٹرک کو جا لگی۔ جب یہ حادثہ ہوا اٴْس وقت ٹریکٹر بغیر ہیڈ لائٹس روڈ پر تھا۔ یہ حادثہ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے شمال میں 220 کلومیٹر کی دوری پر کیریان ڈونگو کے مقام پر ہواجس کے نتیجے میں سولہ بچوں سمیت کم از کم اڑتالیس افراد ہلاک ہو گئے ۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :