برطانوی خاتون کو ایران میں سکیورٹی سے متعلق الزامات پر نئے مقدمے کا سامنا

برطانوی اور ایرانی شہری نازنین زغری ریٹکلف اس وقت تہران کی ایوین جیل میں قید ہیں،رپورٹ

اتوار 27 مئی 2018 15:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) ایران میں قید برطانوی شہری خاتون کے خلاف اب سکیورٹی سے متعلق الزامات پر ایک نیا مقدمہ چلایا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تہران کی انقلابی عدالت کے سربراہ موسیٰ غضنفر آبادی نے ایک بیان میں کہا کہ نازنین زغری ریٹکلف کے خلاف نئے الزامات سکیورٹی سے متعلق ہیں لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ الزامات جاسوسی سے متعلق ہیں یا کوئی اور ہیں ۔

(جاری ہے)

ایرانی حکام کا قبل ازیں کہنا تھا کہ اس کیس میں پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے عاید کردہ نئے الزامات پر اس خاتون کو مزید سولہ سال تک قید کا سامنا ہوسکتا ہے۔برطانوی اور ایرانی شہری نازنین زغری ریٹکلف اس وقت تہران کی ایوین جیل میں قید ہیں۔ انھیں سپاہِ پاسداران انقلاب نے اپریل 2016ء میں تہران کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا تھا۔ وہ اس وقت اپنی دو سالہ بچی کے ہمراہ ایران میں اپنے خاندان سے ملنے کے بعد واپس برطانیہ جارہی تھیں۔ عدالت نے انھیں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ان کی قید کی ایک تہائی مدت جنوری 2018 میں پوری ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :