سہ فریقی کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان ،ْ افغانستان اور چین کے سفارتکاروں کا دو روزہ اجلاس (آج)سے شروع ہوگا

پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ ،ْ افغان وفد کی قیادت نائب افغان وزیر خارجہ حکمت کرزئی کرینگے ،ْ ذرائع

اتوار 27 مئی 2018 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان ،ْ افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی دوسری کانفرنس کیلئے تیاری کے سلسلے میں تینوں ممالک کے اعلیٰ سفارتکاروں کا دو روزہ اجلاس (آج)پیرسے بیجنگ میںشروع ہوگا ۔وزارت خارجہ کے ذرائع نے ’’این این آئی ‘‘کو بتایا کہ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور افغان وفد کی قیادت نائب افغان وزیر خارجہ حکمت کرزئی کرینگے ۔

(جاری ہے)

سہہ فریقی وزرائے خارجہ کا پہلا اجلاس بیجنگ میں دسمبر میں ہوا تھا اور دوسرے اجلاس کی میزبانی افغانستان کریگا ۔یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں چینی وزیر خارجہ کے کابل اور اسلام آباد کے دورے کے دوران وزرائے خارجہ کا سہ فریقی فورم بنایا گیا تھا جس کا مقصد سٹریٹجک معاملات ،ْ سکیورٹی امور ،ْانسداد دہشتگری اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے ۔وزرائے خارجہ کے اجلاس کیلئے افغانستان نے ابھی تک تاریخ کااعلان نہیں کیا تاہم اجلاس رواں سال کابل میں ہوگا ۔