چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کاباب پاکستان رمضان بازار ،فیصل ٹائون کی اوپن مارکیٹوں کا دورہ
30دکانداروں کو وارننگ نوٹس جاری ، من مانے نرخوں پر فروخت کرنے والے اپنا قبلہ درست کر لیں‘ میاں عثمان کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 27 مئی 2018 16:40
(جاری ہے)
اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے رمضان بازار میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جبکہ میاں عثمان نے خریداری کیلئے آنے والوں سے بھی آگاہی حاصل کی جنہوںنے قیمتوں اور معیار پر اپنے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ۔
دورہ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ اول درجہ پھلوں کی سپیشل ریٹس پر فروخت جاری رکھے ہے جس پر چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے انتظامیہ اور دکانداروں کی سر زنش کرتے ہوئے اپنی موجودگی میں پھلوں کی دوبارہ ریٹ لسٹ مرتب کرائی اور سخت وارننگ بھی جاری کی ۔ اس موقع پر کچھ سٹالز سے ناقص سبزیاں اور پھل بھی قبضے میں لے کر تلف کرا دئیے گئے۔علاوہ ازیں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے فیصل ٹائون کی اوپن مارکیٹوں کے جنرل سٹورز، پھلوں، سبزیوں اور گوشت کی دکانوں پر جا کرسرکاری نرخوں کے مطابق فروخت اور معیار کا جائزہ لیا اورالیکٹرانک ترازو کے ذریعے تول بھی چیک کی ،سات مقامات سے ناقص پھل اور سبزیاں فوری قبضے میں لے کر تلف کرا دئیے گئے ۔ چیئرمین پی سی سی نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور معمولی گراں فروشی میں ملوث 30دکانداروں کو وارننگ نوٹس جاری کئے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس کے لئے بلا تفریق کارروائیاںجاری ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اوپن مارکیٹوں میں گزشتہ رمضان المبارک کے مقابلے میں امسال کم شکایات ہیں جو خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ من مانے نرخوں پر فروخت کرنے والے دکانداروں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ان کی اصل جگہ سلاخوں کے پیچھے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.