ساجدہ وسیم ملک نے ایم پی اے کی امیدوار کیلئے درخواست جمع کرادی

اتوار 27 مئی 2018 17:10

لاہور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) خواتین یوتھ ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے ایم پی اے کی امیدوار کیلئے درخواست جمع کرادی۔پندرہ سال کی سیاسی جدوجہد میں خاتون رہنما نے پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے درخواست جمع کرائی۔اس سے قبل وہ یو نین کونسل کی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے کام کرتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی میں ان کی خدمات اور کارکردگی کی بدولت ان کو کیپٹن صفدر کی جانب سے خواتین یوتھ ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری نامز د کیا گیا تھا۔ماڈل ٹائون پارٹی آفس میںصوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصو ص نشستوں کیلئے درخواست جمع کرانے کے بعد ساجدہ وسیم ملک نے کہا مسلم لیگ(ن) واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ اپنے ورکرز کو پہلی ترجیحی دی ہے ۔ماضی میں بھی اسمبلیوں میں پہنچنے والی خواتین میں زیادہ تر کا تعلق ورکرز خواتین سے تھا اس مرتبہ بھی پارٹی قیادت پارٹی سے مخلص اور حقیقی ورکرز کو ہی اسمبلی میں لے کر جائے گی۔