جدید ترین ایئرپورٹ اسلام آباد میں ٹیلیفون لائنزموجود ہی نہیں
فلائٹ انکوائری، اے ایس ایف، کسٹمرزسمیت دیگراداروں کے دفاترزمیں بھی ٹیلیفون کی سہولت میسرنہیں،جبکہ نیوایئرپورٹ تعمیرپر81 بلین لاگت آئی ہے۔میڈیا رپورٹس
ثنااللہ ناگرہ اتوار 27 مئی 2018 18:55
(جاری ہے)
ایئرپورٹ انتظامیہ کا اے ایس ایف بیس کیمپ سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہے۔
واضح رہے نیوایئرپورٹ اسلام آباد کے پی سی ون کی تعمیر اور تزئین وآرائش پر81 بلین لاگت آئی ہے۔ ایئرپورٹ کو جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ایئرپورٹ پر جانے کیلئے وفاقی دارلحکومت کے مختلف شاہراؤں سے لنک کیا گیا ہے۔ جبکہ جدید ایئرپورٹ کو میٹروبس کے روٹ سے بھی لنک کیا گیا ہے۔ تاکہ جڑواں شہروں کے ایسے لوگ جو بیرون یا اندرون ملک سفر کرنا چاہتے ہوں ان کو ایئرپورٹ جانے میں کوئی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ بلکہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ یعنی میٹروبس کے ذریعے ہی سفر کرکے آرام سے وقت پر ایئرپورٹ پہنچ سکتے ہیں۔ حکومت کے جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر تمام بین الاقوامی سہولیات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ 81بلین کی خطیر رقم خرچ کرنے اور حکومتی دعوے کے باوجود جدید ایئرپورٹ پر تاحال کئی نقائص موجود ہیں۔ جن میں ایک اہم مسئلہ ٹیلی فون لائنز کا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ جدید ترین ایئرپورٹ اسلام آباد میں ٹیلیفون لائنزسرے سے موجود ہی نہیں ہیں، فلائٹ انکوائری، اے ایس ایف، کسٹمرزسمیت دیگراداروں کے دفاترز میں بھی ٹیلیفون کی سہولت میسرنہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.