بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے (آج) بھارت جائے گی

اتوار 27 مئی 2018 20:00

ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے (آج) پیر کو بھارت جائے گی۔

(جاری ہے)

افغانستان نے آئندہ ماہ بھارت کے خلاف شیڈول تاریخی ٹیسٹ میچ کی تیاری کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی میزبانی کا فیصلہ کیا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 جون، دوسرا میچ 5 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 جون کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ افغانستانی ٹیم 11 جون کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرے گی۔