Live Updates

25جولائی کا سورج عمران خان کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا ، خالد خان جدون

اتوار 27 مئی 2018 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) پاکستا ن تحریک انصاف حلقہ پی پی 14چکلالہ کینٹ سے امیدوار صوبائی اسمبلی خالد خان جدون نے کہاکہ 25جولائی کا سورج قائد تحریک انصاف عمران خان کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا عوام ووٹ کی طاقت سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے 100روزہ ایجنڈا پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ثابت ہوگا چوروں اورلیٹروں کی آئندہ عام انتخابا ت میں ضمانتیں ضبط کروادینگے فا ٹا انضمام بل کے مخالفین مودو ی اور افغانی پالیسی کی ترجمانی کررہے ہیں فاٹا کے غیور اور با شعور لوگ کو بنیادی حقوق کی فراہمی قائد تحریک انصاف عمران خان کی کامیابی کا پہلا نکتہ آغاز ہے اپنے بیان میں خالد خان جدون نے کہاکہ 2018؁ء ا لیکشن میں دھاندلی اور مینڈیٹ چورانے والوں کا محاسبہ کرینگے پاکستان تحریک انصاف دو تہا ئی اکثریت سے کامیاب ہو گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات