پچھلے دو سال سکول ایجوکیشن میں سیاسی تبادلے عروج پر رہے،حافظ غلام محی الدین

اتوار 27 مئی 2018 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدر حافظ غلام محی الدین نے کہا ہے کہ پچھلے دو سال سکول ایجوکیشن میں سیاسی تبادلے عروج پر رہے اساتذہ تنظیوں کے بھرپور مطالبے پر حکومت نے تبادلو ں سے پابندی اٹھائی تو سکول ایجوکیشن کی بیوروکریسی سے یہ برداشت نہ ہوا اور سیکرٹری سکولز نے غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی سینکٹروں مردو خواتین اساتذہ پچھلے کئی سالو ں 100سو کلو میٹر کا سفر کرنے پر مجبور ہیںان خیالات کا اظہار گزشتہ روزپنجاب ٹیچرز ہونین پنجاب کے صدر مرکزیہ حافظ غلام محی الدین کے زیر صدارت ہو ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنر ل کاشف شہزاد چودھری سمیت ضلعی صدور جن میں محمد نجیب پاشا ، محمد طیب بودلا ، ملک منظور اعوان ،میاں طارق سلطان،محمد یونس اختر،رانا محمد اسلم ساغر ، ملک عبدالجبار، چوہدری یاسین، حاجی محمد افضل لاہم، قاری یاسین، انور جپہ، اعجاز حسین، قیصر بخاری ، محمد خالد، محمد سلیم، احسان خالق لغاری، رائو امرت، نصرت شاہین ، صائمہ، فرخندہ امین ،رضیہ سلطانہ رانا، کبری، ملک غلام مصطفی، محمد یونس تھابل ،رفاقت علی، عامر وحید گجر، احمد حیات بھٹی، محمد وقار، قمر منیر مرالی، میاں محمد جمیل، احمد شیر، رانا عبدالرحمان، اصغر کاہلوں، عبدالعزیز، محمد ثاقب قریشی ، محمد ریاض دھار یوال، چوہدری ولائیت علی، ملک یعقوب سکھانی، ملک سجاد اختر اعوان،چوہدری طالب حسین، ملک ممتاز حسین، رانا دلشاد، محمد آصف اقبال اور دیگرنے کثیر تعداد میں شرکت کی حافظ غلام محی الدین صدر مرکزیہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو معاشرہ استاد کو عزت نہیں دیتا وہ برنا ہو جا تا ہے اساتذہ کو عزت دینے ہی سے معاشرے میں ترقی ممکن ہے ہمارے ،معاشرے میںاساتذہ کی عزت کاغذوں تک محدود ہے اساتذہ کو تیسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے اساتذہ کو تنگ کرنے کے نت نئے طریقے ڈھونڈھے جاتے ہیں پچھلے دو سال سکول ایجوکیشن میں سیاسی تبادلے عروج پر رہے اساتذہ تنظیوں کے بھرپور مطالبے پر حکومت نے تبادلو ں سے پابندی اٹھائی تو سکول ایجوکیشن کی بیوروکریسی سے یہ برداشت نہ ہوا اور سیکرٹری سکولز نے غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی سینکٹروں مردو خواتین اساتذہ پچھلے کئی سالو ں 100سو کلو میٹر کا سفر کرنے پر مجبور ہیںکاشف شہزاد چودھری مرکزی سیکرٹری جنر ل نے کہا کہ چار لاکھ اساتذہ کے خاندان اساتذہ سے ہونے والی زیادتیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں بیوروکریسی کی رپوٹس کو حرف آخر سمجھ سکول ایجوکیشن میں سب اچھا سمجھنے والے وزیراعلی پنجاب کو پچھلے پانچ سالوں میںاساتذہ کے مسائل سننے کے لئے پانچ منٹ بھی وقت نہ ملااجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعلی پنجاب اساتذہ کے تبادلو ں پر عائد غیر اعلانیہ پابندی کو ختم کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :