اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کچی آبادیوں میںروڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا آغاز کر دیا

اتوار 27 مئی 2018 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کچی آبادیوں میںروڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا آغاز کیا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مقامی تنظیم کے ساتھ ملکرکچی آبادی ایف سیون فور میں ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں مقامی تنظیم کے سربراہ حنوق سہوترا ،مختلف چرچ کے پاسچرزکے علاوہ کچی آبادی کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،جن کو ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے ملٹی میڈیا کے ذریعے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین خصوصاً ون ویلنگ کے نقصانات کے متعلق آگاہ کیا،شرکاء کو پیدل چلنے کے اصول اور پیدل چلنے والوں کے حقوق ،سڑک استعمال کرنے والوں کی اقسام، روڈ کراسنگ اور ٹریفک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیا ل رکھنا،اوور ہیڈ بریج کے استعمال ،زیبرا کراسنگ کا استعما ل،تیز رفتاری کے خطرات،اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی ،ایجوکشن ونگ نے شرکاء میں روڈ سیفٹی کے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کئے ،اس موقع پر ایجوکیشن ونگ کے انچار ج سب انسپکٹر رانا اشتیاق نے نوجوان نسل کو ون ویلنگ کے نقصانات کے متعلق خصوصی طور پرآگاہ کیاگیا اور کہا گیا کہ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا آئی ٹی پی کی اولین ترجیح ہے،ٹریفک قوانین پر عمل کرناہر شخص پر لازم ہے جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارلحکومت کے ہر گلی محلہ میں جا کربلا امتیاز ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرے گی۔

۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :