سرگودھا اور گردونواح میں اتوار کے روز بھی سورج آگ برساتا رہا درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا

اتوار 27 مئی 2018 20:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) سرگودھا اور گردونواح میں اتوار کے روز بھی سورج آگ برساتا رہا درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا دن کے اوقات میں بازاروں‘ گلی محلوں میں ہو کا عالم تھا تاہم ایئر کنڈیشن مساجد میں نمایاں رش دیکھنے میں آیا جہاں پر نمازیوں کیساتھ ساتھ روزے داروں کی اکثریت گرمی سے گھبرا کر سونے کیلئے مساجد کا رخ کرتی رہی گرمی کی وجہ سے جہاں انسانوں کا برا حال تھا وہاں پر چرند‘ پرند اور جانور بھی گرمی سے بے حال تھے بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر تھا اتوار کے روز چھٹی کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد نے نہروں‘ راجباہوں کا رخ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :