صحافیوں پرتشددکیخلاف پریس گیلری سے علامتی واک آئوٹ

اتوار 27 مئی 2018 21:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی کے باہرفاٹاانضمام کیخلاف جے یوآئی کے مظاہرین کی جانب سے صحافیوں پرتشدداورمیڈیا کی گاڑیوں کونقصان پہنچانے کیخلاف صحافیوں نے اسمبلی گیلری سے علامتی واک آئوٹ کیا سپیکرکی ہدایت پر صوبائی وزیراطلاعات شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ تعلیم مشتاق غنی صحافیوں کومنانے آئے اس موقع پر کے ایچ یوجے کے صدر سیف السلام سیفی نے مطالبہ کیاکہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث افرادکیخلاف ایف آئی آرکاٹی جائے قبل ازیں وزیراعلیٰ کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے ایوان میں واقعے کی مذمت کی اورصحافیوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :