قصور، بائیو میٹرک تصدیق کے نام پر پاکستان اور سعودیہ حکومت کی مرتب کردہ پالیسی کے باعث عمرہ زائرین مشکلات میں پھنسے

ایک ہزار روپے فیس کے ساتھ سنٹر پر موجود ایجنٹ ہزاروں روپے بٹورنے لگئے ،عمرہ زائرین کی ادائیگی کیلئیے سنٹر پر سہولت مو جود نہ کے باعثدور دراز علاقوں سے آنے والے ذلیل و رسوا ہونے پر مجبور

اتوار 27 مئی 2018 22:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) بائیو میٹرک تصدیق کے نام پر حکومت پاکستان اور حکومت سعودیہ کی مرتب کردہ پالیسی کے نتیجہ میں عمرہ زائرین شدید مشکلات میں پھنس کر رہ گئے ہیں،اور ایک ہزار روپے فیس کے ساتھ ساتھ سنٹر پر موجود ایجنٹ ہزاروں روپے بٹورنے لگ گئے ،عمرہ زائرین کی ادائیگی کیلئیے سنٹر پر کوئی سہولت نہ ہے ،دور دراز علاقوں سے آنے والے تصدیق سنٹر ہونے کے باعث عمرہ زائیرین ذلیل و رسوا ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں،تفصیلات کے مطابق جب قصور ساہیوال،اور لاہور سمیت گردونوح کے دور دراز کے علاقوں سے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور بائیو میٹرک سنٹر میں ذلیلو رسوا ہو کر پہنچے تو متاثرہ ذائرین نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ وہ دور دراز سے بائیو میٹرک تصدیق کیلئے آئے ہیں اور کئی گھنٹوں تک انہیں طرح طرح کے مسائل سے سامنا پر رہا ہے ،پہلے تو وہ ان منزل پر پہنچ ہی نہیں سکے ،الٹا انہیں یہ معلوم نہیں ہو رہا کہ انہوں نے کہاں سے ٹوکن لینا ہے اور کہاں سے ایک ہزار کا جگا ٹیکس جمع کروانا ہے اور کہاں سے ان کی بائیو میٹرک ہونا ہے ،کسی جگہ کوئی آگاہی بورد آویزاں نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک سنٹر کو غیر معروف جگہ بنایا گیا ہے اور وہاں ایجنٹ مافیا دونوں ہاتھوں سے زائرین کو لوٹنے میں مصروف عمل ہیں،متاثرہ زائرین نے بتایا کہ وہ کئی گھنٹوں سخت گرمی میں لائینوں میں نہیں لگ سکتے ۔

(جاری ہے)

ابنہوں نے بتایا کہ عمررسیدہ اور خواتین کو اس سلسلہ میں شدید پریشانیوںکا سامنا ہے ،ذائرین نے مقامی صحافیوں کو دہائیاں دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اس نیک خواہش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اس قدر رسوائیوں سے دوچار ہو رہے ہیں جسے کوئی سننے والا نہیں اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پاکستان اور حکومت سعودیہ پر ہے ،لوگوں نے کہا کہ اس پابندی کو ختم کروائیں اور حج اور عمرہ جیسے نیک فریضہ کی ادائیگی پر جانے والوں کیلئے سہولیات فراہم کریں،ڈسٹرکٹ بار قصور کے رکن محمد رفیق میاں ایڈووکیٹ ،غلام مصطفیٰ سبحانی ایڈووکیٹ ،محمد مرتضی صابر چاند ،غلام مصطفیٰ مغل ،اطہر قصوری،صدر پروگریسو فورم بائو محمد ارشداور دیگر قصور کی سیاسی ،سماجی ،تاجروں،مذہبی تنظیموں نے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری بائیوں میٹرک کی تصدیق ختم کروائے اور عمرہ زائرین کی سہولیات کیلے اپنا کردار ادا کرے دریں اثناء متاثرہ زائرین نے ایک سال میں دو ددفعہ عمرہ کی سعادت پر جانے کیلئے دو ہزار کی فیس جمع کروانے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،

متعلقہ عنوان :